خطابات مریم (جلد دوم) — Page 852
خطابات مریم 852 پیغامات پیاری بہنو ! متفرق پیغامات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ کا جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا ہے۔کسی جگہ کا بھی جلسہ سالا نہ ہو وہ مرکزی جلسہ سالانہ کا ہی ظل ہوتا ہے حضرت مسیح موعود نے جلسہ سالانہ کی بنیاد 1891ء میں ڈالی تھی اور اس کی بہت سی اغراض تھیں جن میں سے ایک غرض یہ تھی کہ احمدی سال میں ایک بار ملیں گے ایک دوسرے سے تعارف ہو گا اور تعلقات اخوت مضبوط ہونگے۔جو اشتہار آپ نے جلسہ کا دیا تھا اس میں یہ بھی لکھا تھا کہ اس جلسہ میں یہ بھی ضروریات میں سے ہے کہ یورپ اور امریکہ کی دینی ہمدردی کے لئے تدابیر حسنہ پیش کی جائیں کیونکہ اب یہ ثابت شدہ امر ہے کہ یورپ اور امریکہ کے سفید لوگ اسلام کے قبول کرنے کیلئے تیار ہورہے ہیں۔حضرت مسیح موعود کی یہ خواہش پوری ہو چکی ہے دنیا کے اکثر ملکوں میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں گو تھوڑی ہیں مگر بڑے قربانی دینے والے احمدی ہیں اپنے رب سے پیار کرنے والے ہیں۔چنانچہ جلسہ سالانہ خواہ کسی ملک میں ہو معمولی بات نہیں یہی موقعہ ہے جس میں ہر احمدی کو شامل ہونا چاہئے پورے وقار اور خاموشی سے سارا پروگرام سننا چاہئے اور اپنی ترقی اور تربیت کی تدابیر سوچنی چاہئیں دعائیں کرنی چاہئیں اپنے نقائص پر غور کر کے اصلاح کرنی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ اپنے ملک میں احمدیت کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں داعی الی اللہ بنیں اور صداقت کو دوسروں تک پہنچائیں اللہ تعالیٰ تو فیق عطا فرمائے۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ