خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 842 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 842

خطابات مریم 842 پیغامات اور ہر کونے سے اس آواز کی گونج سنائی دے رہی ہے اور وہی جماعت جس کے متعلق کہا جاتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے ساتھ ختم ہو جائے گی اللہ تعالیٰ نے اس کی عزت کو دنیا میں قائم کر دیا اور کسی کی طاقت نہیں جو اس عزت کو مٹا دے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑوں سے بادشاہوں نے برکت ڈھونڈی اور آئندہ بھی ڈھونڈیں گے۔یہ برکات کا سلسلہ قدرت ثانیہ کے ذریعہ جاری رہے گا تا وقتیکہ اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق ساری دنیا میں اسلام پھیل جائے۔ان برکات کو جلد سے جلد حاصل کرنے کے لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی اللہ تعالیٰ کی کامل فرمانبرداری میں اپنے کو کمال تک پہنچا دیں جس کا بہترین طریق اُسوہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کواختیار کرنا اور آپ کے نقش قدم پر چلنا ہے۔قرآن کریم کے مطالب کو حاصل کرنا اور قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنی ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس سال کے اکثر خطبات جماعت کے مرد و زن کو اس طرف توجہ دلا رہے ہیں کہ جماعت میں سچائی کا معیار بلند ہونا چاہئے۔آپس میں جھگڑے نہیں ہونے چاہئیں۔اگلی نسل کی دینی تعلیم خصوصاًنمازوں کی باقاعدہ اور بروقت ادائیگی کی تربیت ہونی چاہئے۔اس کے لئے ضروری ہے که خودان سب باتوں پر عمل کریں اور پھر اپنے نمونہ کو اپنی اولاد کے سامنے اس طرح رکھیں کہ وہ بھی آپ کے نمونہ کو اختیار کریں۔یادرکھیں قوم وہی زندہ رہتی ہے جس کی ہر اگلی نسل پہلی نسل کی ذمہ داریوں کو اُٹھانے کیلئے تیار ہو۔پس اس صدی میں اپنی اولاد کو تیار کریں آئندہ ذمہ داریاں اُٹھانے کے لئے اور دعائیں بھی کریں بہت زیادہ کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق دے۔قادیان میں رہتے ہوئے آپ پر دوہری ذمہ داری ہے ایک احمدی ہوتے ہوئے دوسرے قادیان میں رہنے کی وجہ سے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیدا ہوئے جہاں آپ کو بشارتیں ملیں جہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا۔آپ نے یہ شمع جلائے رکھی ہے تا اس کی روشنی دیکھ کر دوسرے لوگ کھینچے ہوئے آپ کا نیک نمونہ دیکھنے آئیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔ہم خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سو سال پورے ہونے کی خوشی ہمیں دکھائی لیکن خوشیاں