خطابات مریم (جلد دوم) — Page 840
خطابات مریم 840 پیغامات پیغام برائے مرکزی سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ بھارت 1990ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری پیاری بہنو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کا پہلا اجتماع قادیان میں آپ منعقد کرنے کی توفیق پا رہی ہیں۔الحمد للہ۔اجتماع کے یہ دن اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے اس کا شکر ادا کرتے گزاریں اس کے ان احسانات کو یاد کرتے اور کراتے جو گذشتہ صدی میں اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ پر کئے اور جن کو جماعت احمدیہ نے بارش کی طرح برستے دیکھا۔ایک سو سال قبل اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا اور آپ کو آپ کی مقبولیت اور سلسلہ احمدیہ کی ترقی کی بشارتیں بھی دیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔میں تجھے عزت دونگا اور بڑھاؤں گا اور تیرے آثار میں برکت رکھ دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے“۔(تذکره صفحه 157) جب آپ کو یہ الہام ہوا آپ اکیلے تھے۔کوئی آپ کا ساتھ نہ دے رہا تھا آہستہ آہستہ گنتی کے لوگ سلسلہ میں داخل ہوئے۔اپنے رشتہ دار مخالف ہو گئے دوستوں نے دشمنی اختیار کر لی مگر حقیقت یہ ہے کہ آپ اکیلے نہ تھے اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ تھا جو ہر مشکل میں آپ کی مدد کر رہا تھا آپ کی حفاظت کر رہا تھا اور مستقبل کی بشارتیں دے رہا تھا۔دنیا بجھتی تھی کہ یہ سلسلہ زیادہ سے زیادہ آپ کی زندگی تک چلے گا لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات سے قبل بشارت دی کہ :۔قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے۔سواب ممکن نہیں کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت