خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 839 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 839

خطابات مریم 839 پیغامات کوشش کریں۔ہر بہن حضور کا خطبہ سنے اگر دارالذکر میں سنایا جائے یا اجلاسوں میں تو پوری توجہ سے سنیں اور عہد کریں کہ ان باتوں پر عمل کر کے دکھا ئیں گی اور جو اجلاسوں پر نہ آسکیں یا جمعہ پر نہ جاسکیں وہ اپنے گھر خطبہ کی کیسٹ منگوا کر خودسنیں بچوں کو سنوا ئیں۔میری عزیز بہنو اگر آپ ان سب باتوں پر عمل کریں اعلیٰ اخلاق کو اپنا لیں تو آپ کا عمل وہی ہوگا جو اطیعوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ میں فرمان ہے۔آپ اللہ کی کامل فرمانبردار اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل فرمانبردار بن جائیں گی اور ساری دنیا کے لئے ایک نمونہ ہونگی۔احمدیت صرف عقائد کا نام نہیں عمل کا نام ہے اب تو آگے بڑھنے بلکہ دوڑنے کا وقت جب آپ اپنی اصلاح کرلیں گی تو اللہ تعالیٰ آپ کے کاموں میں برکت ڈالے گا۔پہلی نسل نے جو قربانیاں دیں ہیں جو محنت کی ہے آپ نے ان کو ضائع نہیں ہونے دینا اور ان قربانیوں کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔اس اجتماع کے موقع پر آپ سب عزم کریں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت عطا فرمائے سب ذمہ داریاں اُٹھانے کی۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ