خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 838 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 838

خطابات مریم 838 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ 1990ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری پیاری بہنو ! السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ نے اپنے اجتماع کے لئے پیغام کی خواہش کی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے اجتماع کو بہت مبارک کرے وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے والا ہو اور بہترین ثمرات ظاہر ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ اپنی پہلی صدی نہایت کامیابی سے ختم کر کے نئی صدی میں داخل ہو چکی ہے اور پہلی صدی ختم ہونے پر سال گذشتہ میں جشن تشکر بھی منا چکی ہے۔ہم نے دیکھنا ہے کہ کیا یہ جشن ہم نے دنیاوی اور ظاہری رنگ میں منایا ہے اور خوشیاں منا کر آرام سے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں یا اگلی صدی میں آنے والی ذمہ داریوں کے لئے اپنے کو تیار کر لیا ہے۔جماعت کی تعداد بڑھ چکی ہے۔دنیا کے 124 ممالک میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں دنیا کے نقشوں میں تبدیلیاں آ رہی ہیں روحانی طور پر دنیا پیاسی ہے۔سکون چاہتی ہے ایسے نمونے چاہتی ہے جس کے پیچھے وہ چل سکیں۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ متواتر ایسے خطبات دے رہے ہیں جن سے ہماری اصلاح ہو ہماری تربیت ہو ہمارے اخلاق اعلیٰ ہوں ہماری قدریں بلند ہوں ہمارا کردار نمایاں ہو کر دنیا کے سامنے آئے اور دنیا پکار اٹھے کہ ان کو دیکھو ان کے گھران کا معاشرہ جنت ہے۔ان کی پیروی کرو اور ان سے سیکھو لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم میں ابھی بہت کمزوریاں ہیں۔آپس کے تعلقات صحیح نہیں۔اتحاد نہیں تعاون با ہمی نہیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرنے کی عادت نہیں۔چشم پوشی نہیں۔سب سے بڑی بات یہ کہ ابھی تک لجنہ اماءاللہ کے قیام کی اہمیت دلوں میں پیدا نہیں ہوئی۔جس کی وجہ سے حاضری کی شکایت اکثر جگہ سے آتی رہتی ہے میری عزیز بہنو! حضور کے ہر ارشاد پر لبیک کہتے ہوئے اپنی اصلاح کی