خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 834 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 834

خطابات مریم 834 پیغامات پیغام برائے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ 1989ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری عزیز بہنو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کا جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا ہے اور اس مختصر پیغام کے ذریعہ میں بھی اس میں شامل ہو رہی ہوں۔چند ماہ تک انشاء اللہ تعالیٰ سلسلہ احمدیہ کے قیام پر ایک سو سال پورے ہو جائیں گے۔دیکھنا یہ ہے کہ ہم نے اس کے لئے کیا تیاری کی ہے ہمارا جشن تشکر صرف ظاہری جشن نہیں ہونا چاہئے بلکہ حقیقی طور پر روح اور دل کی صفائی کے ساتھ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کرنا ہے کہ اے ہمارے خدا تو نے ہماری اصلاح کے لئے مہدی کو بھیجا جس کے ذریعہ سے یہ جماعت قائم ہوئی جو دنیا کی اصلاح کا جھنڈا لے کر کھڑی ہوئی ہے۔اس جماعت کے قیام پر ایک سو سال پورے ہونے والے ہیں تو ہمیں ویسا ہی بنا دے جیسا بنانے کے لئے تیرا مہدی آیا اس سلسلہ میں جب ہم غور کرتے ہیں کہ ہمیں کیسا ہونا چاہئے تو اس کا جواب ذیل کی سطور میں پاتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔میری تمام جماعت جو اس جگہ حاضر ہے یا اپنے مقامات میں بود و باش رکھتے ہیں اس وصیت کو توجہ سے سنیں کہ وہ جو اس سلسلہ میں داخل ہو کر میرے ساتھ تعلق ارادت اور مریدی کا رکھتے ہیں اس سے غرض یہ ہے کہ تا وہ نیک چلنی اور نیک بختی اور تقویٰ کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ جائیں اور کوئی فساد اور شرارت اور بد چلنی ان کے نزدیک نہ آ سکے۔وہ پنج وقت نماز با جماعت کے پابند ہوں وہ جھوٹ نہ بولیں وہ کسی کو زبان سے ایذاء نہ دیں وہ کسی قسم کی بدکاری کے مرتکب نہ ہوں اور کسی شرارت اور ظلم اور فساد اور فتنہ کا خیال بھی دل میں نہ لاویں غرض ہر ایک قسم کے معاصی اور جرائم اور نا کر دنی