خطابات مریم (جلد دوم) — Page 835
خطابات مریم 835 پیغامات اور نا گفتنی اور تمام نفسانی جذبات اور بے جا حرکات سے مجتنب رہیں اور خدا تعالیٰ کے پاک دل اور بے شر اور غریب مزاج بندے ہو جائیں اور کوئی زہریلا خمیر ان کے وجود میں نہ رہے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ 46) یہ ہے وہ تصویر جو ایک احمدی کی ہونی چاہئے کہ جہاں وہ اللہ تعالی کے حقوق صبیح رنگ میں ادا کرنے والا ہو وہاں خدا تعالیٰ کے بندوں کے حقوق بھی صحیح طور پر ادا کرنے والا ہو۔کسی کے متعلق غلط بات نہ کہے کسی کو دکھ نہ پہنچائے نہ ہاتھ سے نہ زبان سے۔رشتہ داروں، ہمسائیوں سب کے حقوق ادا کرنے والا ہو وغیرہ۔غرض احمدی جماعت کی خواتین جہاں بھی ہوں ان کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ خود نمونہ بنیں اور اپنی اولاد کی صحیح تربیت کریں۔وہ قرآن مجید کی تعلیم اور آنحضرت ﷺ کے ارشادات پر عمل کرنے والے ہوں۔اگلی نسل جس پر عظیم ذمہ داریاں پڑنے والی ہیں ان کی تربیت آج آپ نے کرنی ہے۔اپنے قول سے عمل سے اور اپنے نمونہ سے۔پس نہ بھولیں اپنی ذمہ داریوں کو اور اگلی صدی میں پاک اور صاف دلوں کے ساتھ داخل ہوں تا نئے آنے والوں کی تربیت کر سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ