خطابات مریم (جلد دوم) — Page 833
خطابات مریم 833 پیغامات بیعت کی اور اپنا سب کچھ اس راہ میں قربان کر دیا اور ان بعد میں آنے والوں پر بھی جو آئے تو بعد میں مگر اپنی قربانیوں میں بعض پہلوں سے بھی بڑھ گئے اور ہرا بتلا کے بعد کندن بن کر نکلے۔آج ہم خوش ہیں اور اس یقین پر قائم ہیں کہ احمدیت کے غلبہ کی پیشگوئیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کی ہیں وہ بھی لفظ لفظ پوری ہوگی انشاء اللہ۔آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ قادیان میں رہتے ہیں۔بہت شکر ادا کریں اپنے عمل سے اپنے نمونہ سے اپنے اعلیٰ اخلاق سے اگلی صدی آپ کے لئے بہت بھاری ذمہ داریاں لا رہی ہے۔جن میں سے سب سے بڑی ذمہ داری اگلی نسل کی تربیت کی ہے ان میں دین کی محبت پیدا کرنی اللہ تعالیٰ کا پیار ان کے دلوں میں پیدا کرنا۔دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا جذبہ پیدا کرنا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ کی زندگی کو اپنے لئے اسوہ بنانے کا جذ بہ پیدا کر نا حضرت مسیح موعود اور حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا جذبہ پیدا کریں۔عورتوں پر بڑی ذمہ داری اپنی اولاد کی ہے تا وہ بڑے ہو کر ان سب ذمہ داریوں کو عمدگی سے اُٹھا سکیں جو آپ سے ان کی طرف منتقل ہونگی۔پس عزم کریں اس روحانی انقلاب کے وقت کو قریب سے قریب لانے کا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدر ہو چکا ہے اور جسے کوئی بدل نہیں سکتا۔عاجزی سے دعاؤں سے گریہ وزاری سے محنت سے قربانیوں سے تا اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہو ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے اور دنیا سے ظلمتیں دور ہو جائیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا نور ساری دنیا میں پھیل جائے۔آمین والسلام مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ