خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 832 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 832

خطابات مریم 832 پیغامات پیغام برائے جشن تشکر لجنہ اماءاللہ بھارت 1989ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ بھارت 1989ء السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آج کا دن آپ سب بہنوں کو اور ساری جماعت احمدیہ کو مبارک ہو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و رحم سے جماعت احمد یہ آج پہلی صدی کامیابی سے گزار کر دوسری صدی میں داخل ہو رہی ہے۔اے قادیان کی بستی تجھے بھی بہت مبارک ہو کہ تیری سرزمین پر مہدی موعود پیدا ہوئے ہاں وہ مہدی موعود جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال قبل سلام بھیجا تھا اور اسی سرزمین میں آپ مدفون ہیں۔یہیں سے وہ نور پھوٹا پھیلا اور پھیلتا چلا گیا اور آج دنیا کے کناروں تک اس کے کونے کونے تک پھیل چکا ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوئی فرما یا آپ بالکل گمنام تھے۔قادیان کی بستی بھی بالکل ایک طرف تھی نہ ریل جاتی تھی نہ بجلی تھی نہ ٹیلی فون نہ ڈاکخانہ نہ تار گھر لیکن اللہ تعالیٰ آپ کو بشارت پر بشارت دے رہا تھا کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا آپ کو بشارت آئی کہ خدا تیری دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا۔تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے بہت برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔آپ نے اپنی آنکھوں سے ان پیشگوئیوں کو پورا ہوتے دیکھا اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے 117 ممالک میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور قادیان جو ایک چھوٹی سی بستی تھی اس کے متعلق یا تیک مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ وَيَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمیق کی پیشگوئی بڑی شان سے پوری ہوئی۔سلام ان پر جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ابتداء میں مانا آپ کے ہاتھ پر