خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 827 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 827

خطابات مریم 827 پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ نبی 1989ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ مینی السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه پیغامات یہ معلوم ہو کر کہ آپ کی لجنہ اماءاللہ کا سالانہ اجتماع 28 ، 29 مارچ کو منعقد ہو رہا ہے خوشی ہوئی اس موقعہ پر آپ کے لئے ایک مختصر پیغام بھجوا رہی ہوں۔پہلی بات جس کی طرف توجہ دلانا چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ نجی کی لجنہ کا مرکزی لجنہ سے گہرا رابطہ ابھی تک قائم نہیں ہوا۔کبھی کبھار رپورٹ آ جاتی ہے یا صرف سالانہ رپورٹ آ جاتی ہے۔آپ بے شک کام کرتی ہوگی لیکن چند ر پورٹس آپ کی صحیح تصویر نہیں کھینچ سکتیں۔جن لجنات کی ماہانہ رپورٹ باقاعدہ آتی ہے اور ہر بات جو سمجھ نہیں آتی وہ پوچھتی رہتی ہیں ان کے حالات کا زیادہ علم ہوتا رہتا ہے اور ان کو مرکزی لجنہ جس بات کی کمی ہوتی ہے ہدایات دیتی رہتی ہے۔پس مرکزی لجنہ کے ساتھ ایک مضبوط تعلق قائم کریں۔دوسری بات یہ کہ صرف اجلاس کروانا ہی اصل مقصد نہیں بلکہ اصل مقصد مستورات اور بچیوں کی دینی تعلیم اور تربیت ہے اس سلسلہ میں آپ سب کو سوچنا چاہئے کیونکہ سوچنا صرف عہدہ داروں کا کام نہیں سب ممبرات کا بھی کام ہے۔سوچیں غور کریں کہ جماعت کے قیام پر ایک سو سال ہونے والے ہیں ہم نے کیا کیا اور کیا کرنا ہے۔اپنی ذمہ داریوں کا پورا پورا احساس اپنے میں پیدا کریں اور اپنی بچیوں میں بھی پیدا کریں تا وہ آئندہ آنے والی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے قابل بنیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو عظیم بشارتیں عطا کی ہیں اور آپ نے فرمایا : میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔(روحانی خزائن جلد 20 تذکرۃ الشہادتین صفحه 67)