خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 823 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 823

خطابات مریم 823 پیغامات پیغام برائے جشن تشکر لجنہ اماءاللہ ڈنمارک 1989ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ ڈنمارک السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ سب کو صد سالہ جشن تشکر مبارک ہو کہ 23 مارچ 1989 ء کو جماعت احمدیہ نے دوسری صدی میں قدم رکھا ہے۔آپ کا ملک اور آپ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے شاہد ہیں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بشارت دی تھی ” میں تجھے زمین کے کناروں تک عزت کے ساتھ شہرت دوں گا“۔آپ کا ملک دنیا کا ایک کنارہ ہے صرف اسی کنارہ تک سو سال میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام نہیں پہنچا بلکہ دنیا کے ہر کنارہ تک پہنچ چکا ہے اور اس ملک میں بسنے والے احمدی اس کے گواہ ہیں کہ آپ بچے تھے آپ نے یہ دعوی اس وقت کیا کہ آپ کو کوئی جانتا بھی نہ تھا آپ اکیلے تھے ایک دور افتادہ بستی میں آپ رہتے تھے جہاں ریل بھی نہیں جاتی تھی لیکن خدا تعالیٰ جس کو عزت دینا چاہتا ہے اُسے عزت دیتا ہے آپ کی آواز قادیان کی بستی سے بلند ہوئی اور بلند ہوتی چلی گئی یہاں تک کہ دنیا کے کونے کونے میں پہنچ گئی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمد یہ جماعت قائم ہوئے پورے سو سال گذر چکے ہیں اس عرصہ میں جماعت پر بہت سے ابتلا بھی آئے لیکن اس کے مقابلہ پر اللہ تعالیٰ کے فضل بھی بے انتہا ہوئے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ غلبہ اسلام کی جو پیشگوئیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کی ہیں وہ سب حرف بحرف پوری ہونگی ہمارا خدا قادر خدا ہے۔نئی صدی اپنے ساتھ عظیم ذمہ داریاں بھی لا رہی ہے۔ان لوگوں تک جو اپنے ربّ کو بھولے ہوئے ہیں اور دنیا کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں صداقت کا پیغام پہنچانا آپ کا کام ہے۔