خطابات مریم (جلد دوم) — Page 822
خطابات مریم 822 پیغامات تے ہیں کبھی خاوند بیوی میں کبھی برادری رشتہ داروں کے آپس کے جھگڑے اتنے بڑھ جاتے ہیں کہ وہ ان کی ترقی پر اثر انداز ہونے لگتے ہیں جس سے جھگڑا ہے اگر وہ کوئی عہدہ دار ہے تو اس سے تعاون نہ کرنا اس کے گھر اگر اجلاس ہوتا ہے نہ جانا یہ سب امور قومی ترقی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔پس بہت ضرورت ہے کہ حضرت خلیفۃ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت کرتے ہوئے اپنی برادری اور گھروں کے جھگڑے مٹائیں۔ایک دوسرے سے محبت اور خلوص کا جذبہ پیدا کریں۔تجسس ، بدظنی ، غیبت کی عادت کو چھوڑ ہیں۔صاف تازہ فضا میں سانس لیں۔گھروں میں کوئی کشیدگی نہ رہے۔بچوں میں بڑوں کا احترام ہو۔بڑوں کی شفقت اپنے بچوں چھوٹے عزیزوں پر ہو زینت کا پہلو رکھتے ہوئے ان کے اندر دین کی محبت پیدا کریں۔دین پر عمل کا شوق پیدا کریں جو آج آپ کے بچے ہیں اس صدی میں اُنہوں نے ہی دین کا ستون بننا ہے اگر آپ نے پوری توجہ اپنی نئی نسل کی تربیت اور دینی تعلیم کی طرف دی اور اگر نہ دی تو ساری جماعت کے لئے نقصان کا موجب ہوگا پس اپنے آئندہ سال کے پروگراموں میں اصلاح معاشرہ اور اعلیٰ اخلاق کی تربیت کے پروگراموں پر بہت زور دیں اور ناصرات کی طرف بہت توجہ دیں تا بچپن سے ہی بچوں کے دلوں میں دین کی محبت ، دین کے لئے غیرت ، عبادت کا شوق، دین کے لئے قربانی کا جذبہ پیدا ہو۔یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جو آپ نے ادا کرنی ہے اور مل کر ادا کرنی ہے اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا کرے۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ