خطابات مریم (جلد دوم) — Page 817
خطابات مریم 817 پیغامات محبت کرتے ہیں کسی سے نفرت تو نہیں کرتے۔ان سب امور پر عمل کے ساتھ ساتھ ہمارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ اور آپ کے خلفاء کے ساتھ ایسا اعلیٰ درجہ کا عقد اخوت ہو کہ اس کی نظیر دنیوی رشتوں میں نہ پائی جاتی ہو۔یہ نقشہ ہے اس انقلاب کا جو ہر احمدی کی زندگی میں برپا ہونا چاہئے۔اب نئی صدی میں یہی نقشہ آپ کی زندگیوں کا ہونا چاہئے۔عورتوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے اپنی اولاد کی تربیت کی جو آج بچے ہیں آئندہ ان پر ہی ذمہ داریاں پڑنے والی ہیں۔پس ہر ماں اپنے بچوں کو ان ذمہ داریوں کو سرانجام دینے کیلئے پوری طرح تیار کرے نصیحت کریں اپنے عمل کا نمونہ پیش کریں ان کی صحیح تربیت کریں ان کیلئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی اور آپ کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق دے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ