خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 814 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 814

خطابات مریم 814 پیغامات نیا آسمان اور نئی زمین جلد پیدا ہو جس کے بنانے کے لئے حضرت مسیح موعود آئے تھے۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں :۔جب تک تم ترقی نہ کرو دین کامیاب نہیں ہو سکتا ہماری ترقیاں ہماری قربانیاں زیادہ سے زیادہ ہیں یا چھپیں سال تک رہیں گی لیکن اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو تو قیامت تک اس ترقی کو قائم رکھ سکتی ہو کیونکہ آئندہ نسلوں کو سکھانے والی تم ہی ہو۔ہمارا اثر ظاہری ہے تمہارا اثر دائمی ہے اس سے تم سمجھ لو کہ تمہارے اوپر زیادہ بوجھ ہے ( اور کوئی مرد ایسی ذمہ داری نہیں لے سکتا جتنی کہ عورت لے سکتی ہے مرد ہار جاتا ہے اور عورت جیت جاتی ہے ) یہ تمہی ہو کہ اسلام کو قائم رکھ سکتی ہو شیطان کا سرکاٹ سکتی ہو“۔الفضل 22 جنوری 1923ء۔الازھار لذوات الخمار صفحہ 62) میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کی دینی تعلیم اور تربیت کی طرف پوری پوری توجہ دیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ