خطابات مریم (جلد دوم) — Page 813
خطابات مریم 813 پیغامات پیغام برائے رسالہ لجنہ اماءاللہ نائیجیر یا 1989ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ نائیجیریا السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه لجنہ نائیجیر یا اپنے سہ ماہی رسالہ کا خاص نمبر احمد یہ جشن صد سالہ کے موقع پر شائع کر رہی ہے۔نئی صدی میں داخل ہونا آپ سب کو بہت مبارک ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ابھی آپ نے دعویٰ بھی نہیں فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بشارت دی اور فرمایا۔میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“۔( تذکرہ صفحہ 8) براعظم افریقہ اور آپ کا ملک گواہ ہے کہ کس شان سے یہ پیشگوئی جو سو سال سے بھی قبل کی گئی تھی پوری ہوئی اور آپ کے ملک کے بادشاہوں نے بانی سلسلہ احمدیہ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈی۔ہم اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سو سال کے عرصہ میں جماعت احمد یہ پر بے شمار فضل کئے اور ہر قسم کی مخالفتوں کے باوجود جماعت کو ترقی دیتا گیا۔جب آپ نے دعویٰ کیا آپ اکیلے تھے ایک سو سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمد یہ جماعت دنیا کے اکثر ممالک میں پھیل چکی ہے اور براعظم افریقہ میں احمدیت کا نام بہت عزت واحترام سے لیا جاتا ہے۔اگلی صدی آپ کے لئے بہت ذمہ داریاں لا رہی ہے۔اگلی صدی جو غلبہ اسلام کی صدی ہوگی اس میں خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے کے لئے اپنی اصلاح کی طرف توجہ دیں۔دین کا علم سیکھنے کی طرف بہت توجہ اور پھر سکھانے اور عمل کرنے کی طرف بھی۔خاص طور پر اپنی اگلی نسل کی دینی تعلیم اور تربیت کی طرف بہت توجہ دیں تا وہ نئی پڑنے والی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر ادا کر سکیں اور وہ