خطابات مریم (جلد دوم) — Page 812
خطابات مریم 812 پیغامات کے اس قول کے مطابق جو آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارے میں فرمایا تھا کہ کانَ خُلُقُهُ القُرآن۔آپ کے اخلاق قرآن کے عین مطابق ہیں جو آپ تعلیم دیتے ہیں اس پر خود پہلے عمل کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا اسلام کی طرف متوجہ ہو رہی ہے آپ سب کا بھی فرض ہے کہ تبلیغ کے کاموں میں اتنا ہی حصہ لیں جتنا جماعت کے مرد لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے مردوں اور عورتوں پر یکساں دینی ذمہ داریاں ڈالی ہیں۔مرد مردوں میں تبلیغ کریں اور عورتیں اپنے اپنے حلقہ میں کریں۔لٹریچر تقسیم کر کے، زبانی ، اپنے عمل سے پیار و محبت کے ساتھ کوئی موقع ان تک اسلام کی تعلیم پہنچانے کا نہ چھوڑیں۔پھر دوسرا عظیم الشان فرض آپ کا اپنی اولاد کی تربیت ہے۔وہاں کے مادہ پرست ماحول میں اپنی اولاد کی تربیت کرنا ہے ان میں مذہب کی محبت پیدا کرنی ، ان کو دین سکھانا ، ان میں مذہب کو سمجھنے کا صحیح شعور پیدا کرنا ، ان کو سمجھانا کہ اسلامی معاشرہ اور ہے اور باقی لوگوں کا اور ، اخلاق ان میں پیدا کرنے ، مسجد میں باقاعدگی سے جانا، نمازوں میں با قاعدگی کی طرف توجہ دینا، خلافت کی محبت ان کے دلوں میں پیدا کرنا۔یہ سب وہ امور ہیں جن کی طرف سے بچپن میں توجہ دینی چاہئے تا آپ کے بچے بڑے ہو کر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان کو ادا کرنے کے قابل ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے۔سب بہنوں کو محبت بھرا سلام۔میں بھی آپ سب کو اپنی دعاؤں میں یا درکھتی ہوں آپ بھی میرے لئے دعا کریں۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ