خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 810 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 810

خطابات مریم 810 پیغامات پس قابل مبارک باد ہیں وہ لوگ جن کو احمدیت کی وجہ سے تکلیفیں پہنچیں کہ اس کی تو فیق بھی اس کو ملتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی نظروں میں اس لائق ہو۔ان سو سالوں میں جہاں مخالفتوں کی آندھیاں چلیں وہاں بے شمار احسانات اللہ تعالیٰ کے جماعت احمد یہ پر ہوئے جو سچائی حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ لے کر کھڑے ہوئے تھے باوجود اس کے کہ آپ اکیلے تھے ظاہری سامان آپ کے پاس نہ تھے مگر اس سچائی کی کشش کو دنیا نے محسوس کیا اور آہستہ آہستہ جماعت بڑھتی گئی۔اپنا جان مال وقت اور اولاد کو قربان کرنے والے شامل ہوتے رہے اور ایک دور افتادہ بستی سے اُٹھنے والی سچائی کی آواز آج 117 ممالک میں پھیل چکی ہے اور کوئی نہیں جو اس آواز کوروک سکے۔بے شک ابھی ہم تھوڑے ہیں لیکن روحانی غلبہ کے لئے تعداد کوئی چیز نہیں۔ضرورت ہے ایمان کی ضرورت ہے صحیح عمل کی ضرورت ہے قربانیوں کی ضرورت ہے اعلیٰ اخلاق اپنے میں پیدا کرنے کی ضرورت ہے اپنا اعلیٰ نمونہ پیش کرنے کی ضرورت ہے ہر ایک سے محبت کرتے ہوئے ان تک اس سچائی کو پہنچانے کی اور ضرورت ہے اپنی نسلوں کی اعلیٰ تربیت کی۔سچائی کی فتح ضرور ہوگی یہ خدا تعالیٰ کی تقدیر ہے لیکن ہم نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا مستحق بنانا ہے۔اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہے اور اپنی اگلی نسل کو آئندہ پڑنے والی ذمہ داریوں کو اُٹھانے کے لئے پوری طرح تیار کرنا ہے ان کی دینی تعلیم اور تربیت سے غافل نہ ہوں۔یہ بہت بڑا کام ماؤں کے ذمہ ہے اگر آپ اس میں کامیاب ہو گئیں تو آنے والی نسلیں آپ پر سلام بھیجیں گی۔پس آپ سب کو مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ اس مقصد میں آپ کو کامیاب کرے اور ان بہنوں کو دعاؤں میں یا درکھیں جو آج ہم میں موجود نہیں مگر ابتدائی بنیادوں میں ان کا خون شامل ہے۔کبھی ان کی قربانیوں کو نہ بھولیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 09-03-1989