خطابات مریم (جلد دوم) — Page 802
خطابات مریم 802 پیغامات پیغام عید تمام بیرونی ممالک 1989ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ آج کے دن دنیا بھر کے احمدی مرد وزن پورے جوش وخروش سے عید الفطر منا رہے ہیں۔یہ عید اس شکرانے کے طور پر منائی جاتی ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان المبارک کے اخلاقی اور روحانی پروگرام پر عمل کرتے ہوئے رمضان کے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائی۔اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے کی روحانی خوشی اور مسرت کا ہی نام عید ہے۔خوشی کے اس موقعہ پر میں آپ سب کو دلی عید مبارک پیش کرتی ہوں۔ہم انشاء اللہ بہت جلد احمدیت کی نئی صدی میں داخل ہونے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم اگلی صدی کے تقاضے پورے کرنے والے ہوں اور احمدیت کے لئے بیش قدر قربانیاں پیش کرنے والے ہوں۔عید کے دن اسیرانِ راہ مولیٰ کو خاص طور پر اپنی دعاؤں میں یادرکھیں جو محض احمدیت کی خاطر جیلوں اور قید کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ جلد تر اسیروں کی رستگاری کے سامان پیدا فرمائے۔اسی طرح اپنے تمام ان بھائی بہنوں کو بھی یا درکھیں جو مفلس اور ضرورتمند ہیں اور انہیں بھی جو بیمار اور علیل ہیں۔ایک بار پھر آپ سب کو دلی عید مبارک پیش کرتی ہوں۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ