خطابات مریم (جلد دوم) — Page 800
خطابات مریم 800 پیغامات۔۔۔۔۔۔دلوں کے علیم اور سلیم اور غریب بن جاؤ کہ ہر یک خیر اور شر کا پیج پہلے دل میں ہی پیدا ہوتا ہے اگر تیرا دل شر سے خالی ہے تو تیری زبان بھی شر سے خالی ہوگی۔۔۔سوا اپنے دلوں کو ہر دم ٹولتے رہو۔اپنے دلوں کے مخفی خیالات اور مخفی عادات اور مخفی جذبات اور مخفی ملکات کو اپنی نظر کے سامنے پھیرتے رہو اور جس خیال یا عادت یا ملکہ کور ڈی پاؤ اس کو کاٹ کر باہر پھینکو۔(روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 547) اس مقصد کے حصول کے لئے دوسرے نمبر پر حضرت بانی سلسلہ نے دعا کے ذریعہ یہ ہمت اور قوت حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔(2) پھر بعد اس کے کوشش کرو اور نیز خدا تعالیٰ سے قوت اور ہمت مانگو کہ تمہارے دلوں کے پاک ارادے اور پاک خیالات اور پاک جذبات اور پاک خواہشیں تمہارے اعضاء اور تمہارے تمام قومی کے ذریعہ سے ظہور پذیر اور تکمیل پذیر ہوں تا تمہاری نیکیاں کمال تک پہنچیں۔پھر تیسری راہ آپ یوں بیان فرماتے ہیں :۔(روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 548) (3) اگر نجات چاہتے ہو تو دین العجائز اختیار کرو۔اور مسکینی سے قرآن کریم کا جوا اپنی گردنوں پر اُٹھاؤ“۔(روحانی خزائن جلد 3 - ازالہ اوہام صفحہ 548) خدا بڑی دولت ہے اس کے پانے کے لئے مصیبتوں کے لئے تیار ہو جاؤ۔نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی کنجی ہے“۔(روحانی خزائن جلد 3- ازالہ اوہام صفحہ 549) چوتھا راستہ اس مقصد کے حصول کا آپ نے یوں بیان فرمایا کہ:۔(4) سچائی اختیار کرو، وہ دیکھ رہا ہے کہ تمہارے دل کیسے ہیں نا انصافی پر ضد کر کے سچائی کا خون نہ کرو حق کو قبول کرلو“۔9966 (روحانی خزائن جلد 3۔ازالہ اوہام صفحہ 550)