خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 793 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 793

خطابات مریم 793 پیغامات سے پیار کرتا ہے۔ہم خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نشانات کو پورا ہوتے ہم نے دیکھا۔ہم خوش ہیں کہ کامیابی کے ساتھ جماعت احمدیہ نے اپنی پہلی صدی پوری کی۔ہم خوش ہیں کہ بادشاہوں نے آپ کے کپڑوں سے برکت حاصل کی۔ہم خوش ہیں احمد یہ جماعت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کونے کونے تک پہنچا اور ہمیں یقین ہے کہ وہ تمام بشارتیں جو احمدیت کے مستقبل کے متعلق اللہ تعالیٰ نے آپ کو دی ہیں وہ سب اپنے وقت پر پوری ہونگی۔نئی صدی اپنے ساتھ بہت بھاری ذمہ داریاں بھی آپ کیلئے لا رہی ہے اسلئے سستیاں چھوڑ دیں۔باہمی اتفاق اور تعاون کے ساتھ ایک دوسرے کے عیبوں سے چشم پوشی کرتے ہوئے ہم دین کی ترقی کیلئے آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔بہت ضرورت ہے اپنی نئی نسل کی دینی تعلیم اور تربیت کی اور ان کو تیار کرنے کی کہ جب ان پر قوم کی ذمہ داریاں پڑیں تو وہ اسے اچھی طرح بجالا سکیں۔آیئے اس موقع پر تجدید عہد کریں اس عہد کی جو آپ نے بیعت کرتے ہوئے باندھا تھا کہ ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے اور اپنی قربانیوں اپنی کوششوں اور دعاؤں کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت میں حصہ لیں گے۔ہماری ساری محبتیں خدا تعالیٰ کے لئے ہونگیں ہم کسی سے نفرت نہیں کرتے نفرت صرف اس بُرائی سے کرتی ہیں جو کسی میں پائی جاتی ہے اس لئے اگر کسی میں بُرائی دیکھیں تو اس سے نفرت نہ کریں بلکہ محبت سے پیار سے خلوص سے اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہوئے اس کی اصلاح کی کوشش کریں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنا نمونہ قرآن مجید اور اُسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگ میں رنگا ہوا ہو۔ایسا نمونہ دوسرے کے لئے باعث کشش ہو۔پھر اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگیں اجتماعی بھی اور انفرادی بھی کہ اس کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔اس موقع پر ان سب کا رکنات لجنہ کو سلام پیش کرتی ہوں جن کی قربانیوں اور محبت کے نتیجہ میں آج لجنہ اس مقام کو پہنچی آج وہ ہم میں نہیں لیکن ان کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور آنے والی نسلیں ان پر سلام بھیجیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں وہ کام کرنے کی توفیق دے جس سے اس کی رضا حاصل ہو۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔خاکسار۔مریم صدیقہ۔صدر لجنہ اماءاللہ پاکستان