خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 788 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 788

خطابات مریم 788 پیغامات پیغام برائے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ یوگینڈا 1988ء ممبرات لجنہ اماءاللہ یوگینڈا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی صدر صاحبہ نے اطلاع دی ہے کہ جنوری 1988ء میں آپ کا جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا ہے اور وہاں کی لجنہ اپنا الگ Session کر رہی ہیں۔یہ معلوم ہوکر بہت خوشی ہوئی اللہ تعالیٰ آپ کے جلسہ کو بہت بہت مبارک کرے اور اس کا منعقد ہونا وہاں کی لجنہ جماعت اور ملک کے لئے با برکت ہو۔وہاں کی احمدی مستورات کو اپنی ڈیوٹیاں ادا کرنے کی صحیح رنگ میں تو فیق عطا فرمائے اور اپنی ذمہ داریوں کے سمجھنے کی۔اپنے ملک میں آپ نے ہی صداقت کے پیغام کو سب تک پہنچانا ہے اور اس کیلئے پہلے خود کو نمونہ بنانا ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ کے آنے سے آپ میں کیا تبدیلی پیدا ہوئی احمدیت سے آپ نے کیا پایا؟ آپ کا نمونہ ایسا ہونا چاہئے کہ دیکھنے والے خود متوجہ ہوں۔آپ کا نمونہ قرآن مجید کی تعلیم اور نبی کریم ہے اسوہ کے مطابق ہو اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود قرآن مجید پڑھیں اس کا ترجمہ سیکھیں۔انگریزی میں یا اپنی زبان میں اور پھر اُس پر عمل کریں۔اپنے آپ کو تصویر بنا ئیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی۔خدا کرے آپ اس کی توفیق پائیں۔اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے مغربی افریقہ کے دو ملکوں میں جانے کی توفیق پائی نائیجریا اور گھانا میں بڑی مخلص خواتین وہاں دیکھیں بہت خواہش ہے کہ مشرقی افریقہ بھی آسکوں اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو وہ خود انتظام کر دے گا۔سب بہنوں کو میرا السلام علیکم ہو اور دعا کی درخواست۔میں آپ سب کو اپنی دعاؤں میں یا درکھتی ہوں۔والسلام۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ