خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 783 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 783

خطابات مریم 783 پیغامات سے ملو۔خوش خلقی تمہارا جو ہر ہو۔بڑوں کا ادب کرنا سیکھو اور اُن کی نصیحت پر عمل کرو۔اپنے ماں باپ سے احسان کرو اور اُن کی مکمل اطاعت کرو۔اپنے بہن بھائیوں سے محبت اور شفقت کا سلوک کرو جو اپنے گھر میں لڑے جھگڑے گا وہ معاشرے میں بھی اتحاد اور اچھے سلوک کی روح قائم نہیں رکھ سکتا۔ان سو سالوں میں اللہ تعالیٰ نے احمدیت کی نعمت سے تمہیں نوازا۔احمدی گھرانوں میں تمہیں پیدا کیا اس نعمت کے ملنے پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرو اور سب سے پہلے اپنے رب کے حقوق ادا کیا کرو۔نماز وقت پر پڑھنے کی عادت ڈالو کیونکہ نماز کی عادت سب بُرائیوں کو دور کر دیتی ہے اور جب بُرائیاں دور ہو جائیں تو پھر نیکی کی طرف طبیعت راغب ہونے لگ جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے حقوق ادا کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے بندوں کے حقوق ادا کرو۔ماں باپ کے حقوق ، رشتہ داروں کے حقوق ، پڑوسیوں کے حقوق، غریبوں اور مسکینوں کے حقوق، ہر ایک کو ادا کرو جو تمہیں آتا ہے دوسروں کو سکھاؤ۔کبھی نیک باتیں بتانے اور علم سکھانے میں کسی سے بخل نہ کرو۔پس میری بچیو! ان سو سالوں میں تمہارے بزرگوں نے قربانیاں دیں۔اب تمہارے لئے وقت آ رہا ہے کہ تم ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہو جاؤ۔اگلی نسل کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری تم پر پڑنے والی ہے۔ہاں تم پر اور تم پر۔ان کے لئے تیار ہو۔دینی تعلیم سے آراستہ ، لباس التقویٰ پہنے ہوئے ، شرم و حیا کا زیور پہنے ہوئے ، دین کو دنیا پر مقدم کرتے ہوئے ، اعلیٰ اخلاق کے پھولوں سے بھی ہوئی جن کی خوشبو ہر طرف پھیل رہی ہو تم ہر ذمہ داری اُٹھانے کے لئے تیار ہو جاؤ اور دنیا دیکھ لے کہ احمدیوں سے بڑھ کر کوئی دنیا کا خیر خواہ نہیں۔احمدی سے بڑھ کر کوئی سچا اور وفادار نہیں۔احمدی سے بڑھ کر کوئی خوش اخلاق نہیں۔احمدی سے بڑھ کر کوئی دوسرے کے دکھ سکھ میں شامل ہونے والا نہیں۔تم نے استاد بننا ہے نئی احمدی خواتین کا۔جب تک خود دین کا علم نہیں سیکھو گی دوسروں کو کیسے سکھاؤ گی؟ پس خدا تعالیٰ کا عمل سے بھی شکر ادا کرو کہ چونکہ اس نے تمہیں احمدیت کی نعمت عطا کی ہے۔تم اس کی فرمانبردار بنو۔اس کی محبت میں غریبوں کا خیال رکھو۔اُس کے ہر حکم پر چلو۔اگلے سارے سال تم نے ان باتوں کا عملی مظاہرہ کرنا ہے۔تربیت حاصل کرنی ہے اور احمد یہ تاریخ کو اچھی طرح سیکھنا ہے۔اپنی تاریخ سیکھے بغیر تم میں غیرت اور