خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 778 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 778

خطابات مریم 778 پیغامات میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“۔( تذکرہ صفحہ 8 ) آپ کی کفالت کا ذمہ لیتے ہوئے آپ کے والد صاحب کی وفات پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا :- الَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ ( تذکرہ صفحہ 72) یعنی کیا خدا اپنے بندے کو کافی نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اس الہام نے عجیب سکینت اور اطمینان بخشا اور فولادی میخ کی طرح میرے دل میں دھنس گیا۔پس مجھے اُس خدائے عزوجل کی قسم کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اُس نے اپنے مبشر الہام کو ایسے طور سے مجھے سچا کر کے دکھلایا کہ میرے خیال اور گمان میں بھی نہ تھا میرا وہ رب متکفل ہوا کہ کبھی کسی کا باپ ہرگز ایسا متکفل نہیں ہوگا۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو پیشگوئی کی کہ :۔إِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اهَانَتَكَ ( تذکره صفحه 27) یعنی میں اُس کی اہانت کروں گا جو تیری اہانت کرے گا۔تاریخ احمدیت کا ایک ایک دن اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ یہ پیشگوئی کس شان سے پوری ہوتی رہی اور اب تک پوری ہوتی چلی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ سے نصرت کا وعدہ کرتے ہوئے فرمایا :۔يَنصُرُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِّنَ السَّمَاءِ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِ اللَّهِ - ( تذکره صفحه 39) خدا اپنی طرف سے تیری مدد کرے گا۔تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم اپنی طرف سے الہام کریں گے۔خدا کی باتوں کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو مخاطب ہو کر فرمایا:۔إِنِّي نَاصِرُكَ إِنِّي حافِظك - إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا - أَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا قُلْ هُوَ اللهُ عَجِيْب - يَجْتَبِي مَنْ يَّشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ۔( تذکره صفحه 65) یعنی میں تیری مدد کروں گا، میں تیری حفاظت کروں گا۔میں تجھے لوگوں کے لئے پیش رو