خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 774 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 774

خطابات مریم 774 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ڈنمارک 1988ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ ڈنمارک السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اس پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شرکت کر رہی ہوں۔خدا کرے آپ کا اجتماع بہت بابرکت ہو۔ہر اجتماع یا جلسہ پر آپ پیغام تو منگوا لیتی ہیں لیکن یہ علم نہیں ہوتا کہ اس پر عمل بھی ہوتا ہے یا نہیں۔کوئی پیغام بھی صرف سننے کے لئے نہیں ہوتا بلکہ عمل کرنے کیلئے ہوتا ہے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ لجنہ ڈنمارک ابھی فعال لجنہ بن کر نہیں اُبھری۔کام کے پیچھے خاص روح نظر نہیں آتی۔بے شک آپ تھوڑی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی اس بشارت کو ہمیشہ یاد رکھیں۔تعدا د کوئی چیز نہیں غلبہ کے لئے روح ہونی چاہئے زندگی ہونی چاہئے۔اسلامی تاریخ پر نظر ڈالیں۔جب تک مسلمانوں میں مر مٹنے کا جذبہ تھا وہ بڑھتے گئے کامیاب ہو گئے جب تعداد میں بڑھ گئے مگر قربانی کی روح ختم ہو گئی تو ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور بڑی بڑی حکومتیں ختم ہو کر رہ ان کی روح ختم ہوگی گئیں۔پس میری بہنو آپ نے تو ایک نھی سے شمع لے کر اسے بجھنے سے بچا کر سارے ڈنمارک کو روشنی دینی ہے۔پس اپنے میں ایک نئی زندگی پیدا کریں۔دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا جذ بہ پیدا کریں۔چھوٹے چھوٹے بہانوں سے عورتیں اجلاسوں جمعوں اور دوسرے جماعتی کاموں سے پیچھے رہ جاتی ہیں۔حالانکہ بیعت کرتے وقت یہ کہا جاتا تھا کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گی۔پس اجتماع کے دنوں میں سب مل کر جائزہ لیں کیسے ترقی کر سکتی ہیں کیا ہم میں کمزوریاں ہیں کیسے دُور کی جاسکتی ہیں۔اپنے بچوں کی تربیت کی بہت بڑی ذمہ داری آپ پر ہے کہ وہاں کے سکولوں سے جو سیکھ کر آئیں گے ان عقائد اور باتوں کو مٹا کر اپنے مذہب کے گہرے نقوش