خطابات مریم (جلد دوم) — Page 758
خطابات مریم 758 پیغامات اور ایک ممبر کی حیثیت سے اپنی عہدہ داروں کی مکمل اطاعت کریں ساری کامیابیاں اللہ تعالیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے وابستہ ہیں۔ہم نے اپنی ہر ضرورت اور ہر خواہش پر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کو مقدم رکھنا ہے کیونکہ یہی معیار ہے ایک مومن کا جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قل إن كان اباؤُكُمْ وَابْنَاؤُكُمْ وَاخْوَانُكُمْ وَازْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَ تُكُمْ وَامْوالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَ تِجَارَةً تَخْشَونَ كَسَاءَهَا وَمَسْكِن تَرْضَوْنَهَا احب اليْكُمْ مِّنَ اللهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادِ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللهُ بامرِهِ ، وَاللّهُ لا يَهْدِى الْقَوْمُ الفُسِقِينَ (التوبه :24) ترجمہ: تو (مومنوں سے ) کہہ دے کہ اگر تمہارے باپ دادے اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے دوسرے رشتہ دار اور وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارتیں جن کے نقصان سے تم ڈرتے ہو اور وہ مکان جن کو تم پسند کرتے ہو تم کو اللہ اور اس کے رسول اور اس کے راستہ میں جہاد کرنے کی نسبت زیادہ پیارے ہیں تو تم انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنے فیصلہ کو ظاہر کر دے اور اللہ اطاعت سے نکلنے والی قوم کو بھی کامیابی کا راستہ نہیں دکھاتا۔یہی معیار ہمارا ہونا چاہئے ہر محبت سے بالا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت ہونی چاہئے۔ایک طرف ہم یہ دعوی کرتے ہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم کریں گے دوسری طرف دین کے کاموں میں حصہ لینے سے گریز کرنا دنیا کے کاموں اور مشاغل میں زیادہ حصہ لینا احمدی خواتین کو زیبا نہیں۔خدا کرے ان ممالک میں احمدیت جلد سے جلد پھیلے۔جماعت ترقی کرے لیکن یہ یاد رکھیں کہ جب کثرت سے لوگ آتے ہیں تو اپنی کمزوریاں بھی ساتھ لے آتے ہیں تربیت کی طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے۔قرآن پڑھیں ترجمہ سیکھیں اور اپنی زندگیوں کو قرآن کی تعلیم کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔عہدہ دار ممبرات کو نصیحت ضرور کریں مگر اعتراض کے رنگ میں نہیں بلکہ پیار سے سمجھا ئیں اور سب سے بڑھ کر نئی نسل کی تربیت کریں ان کی دینی تعلیم کا انتظام کر نالجنہ کا اولین فرض ہے تا اگلی نسل ان ذمہ داریوں کو جو آئندہ ان پر