خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 757 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 757

خطابات مریم 757 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنات سیکینڈے نیویا 1987ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ نمائندگان لجنات سیکنڈے نیویا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ ڈنمارک کے خط سے معلوم ہوا کہ تینوں ملکوں ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کا اجتماع ڈنمارک میں ہو رہا ہے۔الحمد لله عَلی ذَلِكَ ایک اچھا قدم آپ نے اُٹھایا ہے اس طرح آپ سب ملک ان ملکوں میں لجنہ کے کام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اور اس وقت تک کے کام کا جائزہ لیں کہ کیوں ابھی تک ان ملکوں میں کام کی نہ رفتار تیز ہوئی ہے اور نہ نمایاں طور پر زندگی نظر آتی ہے۔جو نقائص غور کرنے پر سامنے آئیں انہیں دور کرنے کا عہد کریں اور محنت سے کام کریں تا زندگی کی ایک لہران میں دوڑ جائے۔میرے نزدیک ان ممالک کی لجنات میں جو نقائص ہیں ان کا تجزیہ ان رپورٹوں کی روشنی میں یا اپنے تجزیہ کی روشنی میں پیش کرتی ہوں۔ایک زندہ قوم کے افراد بنیان مرصوص یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہونے چاہئیں۔مجھے افسوس ہے کہ ان ممالک میں ممبرات لجنہ اماءاللہ میں وہ مثالی اتفاق کی جھلک نظر نہیں آتی جو آنی چاہئے۔کسی کام کو کرنے کے لئے ابتداء میں جو محنت کرنی چاہئے اس کی کمی ہے۔ان نقائص کو دور کریں۔آپس میں مثالی اتفاق ہو۔جب سب کی منزل ایک ، مقصد ایک ہو تو لڑائی جھگڑے کا امکان بھی نہیں ہونا چاہئے ہر کام خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر کیا جائے۔عہدہ جس کو ملے اسے اللہ کا شکر کرنا چاہئے یہ کہتے ہوئے کہ خدمت دین کو اک فضل الہی جانو اس کے بدلے میں کبھی طالب انعام نہ ہو