خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 755 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 755

خطابات مریم 755 پیغامات چاہئے کہ ہر جماعت میں سے کچھ لوگ مرکز میں آیا کریں دینی تعلیم حاصل کریں جو مسائل یا باتیں سمجھ نہیں آتیں وہ ان عہدہ داروں سے سمجھیں اور پھر جب واپس جائیں تو جو نہیں جا سکے ان کو سکھائیں اور اس طرح وہ مسائل سب کو سمجھ آجائیں۔قادیان کی مبارک بستی جہاں بانی سلسلہ احمدیہ پیدا ہوئے اور جہاں آپ کا مزار مبارک ہے۔ہندوستان کی جماعتوں کا مرکز ہے۔وہاں آنا اور وہاں رہ کر تربیت حاصل کرنا ایک بہت ضروری امر ہے۔جب بھی موقعہ ملے اور جب بھی آپ آئیں وہاں رہ کر اپنے وقت سے پورا پورا فائدہ حاصل کریں۔یہ آیت بتاتی ہے کہ ایک وقت میں روحانی تربیت حاصل کرنے کے لئے سارے کے سارے افراد کا آنا ممکن ہی نہیں اور اس کا یہی طریق ہونا چاہئے کہ باری باری کچھ منتخب افراد مرکز میں آیا کریں لیکن مرکز میں آنے کی نیت سیر و تفریح نہ ہو بلکہ تفقہ فی الدین ہو۔وہ جتنے دن رہیں جو ان کو نہ آتا ہو اس کے متعلق معلومات حاصل کریں جو سکھایا جائے اس کی طرف پوری توجہ دیں اور پھر اس طرح سیکھیں کہ ہر بات ذہن نشین ہو جائے کیونکہ اصل غرض یہ ہے کہ واپس جا کر اُنہوں نے ان افراد کو سکھانا ہے جو آ نہیں سکے اور اس طرح سکھانا ہے کہ جو غلطیاں وہ کرتے رہے ہیں آئندہ وہ نہ کریں۔تو میری بہنو اجتماع کی یہ اصل غرض ہے۔ہر بات اور ہر عمل ، تربیت کا جو آپ سنیں گی یا سیکھیں گی پھر آپ کا پورا پورا فرض ہے کہ اس پر واپس جا کر اپنی لجنہ کو عمل کروائیں۔اگر صرف دو یا تین روز کے اجتماع کے پروگرام میں شرکت کر کے آپ سمجھیں کہ آپ کے آنے کا مقصد بس یہی تھا کہ واپس جا کر کچھ نہیں کرنا تو آپ کی نمائندگی کی غرض پوری نہیں ہوئی۔ہر تنظیم کو ترقی دینے کے چند اصول ہوتے ہیں جن پر چلنا ضرور۔سب سے پہلا اصول اپنی عہدہ داروں کی مکمل اطاعت ہے اور عہدہ داروں کے لئے باقی ممبرات سے محبت اور شفقت کا سلوک ان کے دکھ سکھ میں شرکت ان کے جذبات کا خیال رکھنا ہے۔پھر ڈسپلن ہے جو بد قسمتی سے ان قوموں میں جو مذہب سے دُور جاچکے ہیں زیادہ ہے اور ہم میں کم ہے جس کا سبق اسلام نے نماز کے ذریعہ مسلمانوں کو دیا لیکن ہماری محفلوں اور اجتماعوں