خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 754 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 754

خطابات مریم 754 پیغام برائے پہلا مرکزی سالانہ اجتماع لجنات اماءاللہ بھارت 1986ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ نمائندگان اجتماع و ممبرات السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه پیغامات اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کی خدمت میں حاضر ہورہی ہوں خدا کرے لجنات بھارت کا یہ پہلا اجتماع انتہائی کامیاب ہو اور بہترین نتائج نکلیں۔اس سے قبل صرف قادیان کی ممبرات لجنہ اماءاللہ کا اجتماع ہوتا رہا کیونکہ دور دور سے اجتماع اور پھر جلسہ سالانہ پر آنا مشکل تھا بہر حال اس سال وہاں کی لجنہ اماءاللہ نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ بھی امسال اجتماع منعقد کریں۔اس وقت اس اجتماع میں امید کرتی ہوں کہ اچھی تعداد میں لجنات کی نمائندگان نے شمولیت کی ہوگی۔ہر نمائندہ اپنی لجنہ کی طرف سے منتخب ہو کر آتی ہے اور اس کا فرض ہے کہ جو تر بیت اس کو دی جائے یا جو مشورے کئے جائیں یا جو باتیں سکھائی جائیں ان سے واپس جا کر تمام ممبرات لجنہ اماء اللہ کو فائدہ پہنچا ئیں۔قرآن مجید اس کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتا ومَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَغْفِرُوا كَانَةٌ ، فَلَوْلا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرْقَةٍ مُهُم طَائِفَةً ہے۔ليَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا الَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ (سورۃ التوبہ: 122) ترجمہ : اور مومنوں کے لئے ممکن نہ تھا کہ وہ سب کے سب ( اکٹھے ہو کر تعلیم دین کے لئے ) نکل پڑیں پس کیوں نہ ہوا کہ اُن کی جماعت میں سے ایک گروہ نکل پڑتا تا کہ وہ دین پوری طرح سیکھتے اور اپنی قوم کو واپس لوٹ کر ہوشیار کرتے تا کہ وہ (گمراہی سے ) ڈرنے لگیں۔یہ آیت اس طرف توجہ دلاتی ہے کہ مرکز تعلیم دین کے لئے ہوتا ہے جہاں آکر افراد کو دین سیکھنا چاہئے لیکن چونکہ ہر شخص کا وہاں تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے اس لئے یہ طریق اختیار کرنا