خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 747 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 747

خطابات مریم 747 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ گیمبیا 1986ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ گیمبیا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے سالانہ اجتماع میں شرکت کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے جمع ہونے کو بہت مبارک کرے اور آپ سب ایسی تدابیر سوچیں جن سے اس ملک میں زیادہ سے زیادہ احمدیت پھیلے اور اس کا سب سے بڑا طریق یہی ہے کہ ہر ممبر آپ کی داعی الی اللہ ہو دین کے کاموں میں حصہ لینے اور قربانی دینے والی ہو۔اس کا اپنا نمونہ دین کی تعلیم کے مطابق ہو۔اس کے قول اور فعل میں کوئی تضاد نہ ہو۔دوسرا بڑا فرض آپ کا بچوں کی اعلیٰ تربیت کرنا ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کا پیار پیدا کرنا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کرنا ، آپ کی اطاعت کرنا جماعت کے لئے محبت اور غیرت پیدا کرنا اور خلیفہ وقت کی اطاعت کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔اگر اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کی آپ اعلی تربیت کریں گی اور ان میں ذمہ داریوں کا احساس پیدا کریں گی تو انشاء اللہ آپ کا ملک ترقی کرتا جائے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور بحیثیت ایک شہری اور بحیثیت احمدی کے جو بھی آپ کی ذمہ داریاں ہیں احسن طور پر بجالانے کی تو فیق عطا فرمائے۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ