خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 743 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 743

خطابات مریم 743 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ جرمنی 1986ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ جرمنی السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے اور اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شرکت کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے اجتماع کو بہت مبارک کرے اور اس کے نیک نتائج آپ سب اس بات پر غور کریں اور جائزہ لیں کہ احمد یہ جماعت میں شامل ہو کر کیا آپ نے اس مقصد کو پا لیا ہے جو حضرت مسیح موعود کا احمد یہ جماعت بنانے کا تھا۔آپ کے ہی الفاظ میں اس مقصد کو بیان کرتی ہوں۔آپ فرماتے ہیں :۔سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ ہو گا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا وہ جیسا کہ اس نے اپنی پاک پیشگوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے کہ اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا وہ خود اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کونشو و نما دے گا یہاں تک کہ ان کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی اور وہ اُس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کے چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لئے بطور نمونہ کے ٹھہریں گے“۔(روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 563،562) میری بہنو آپ کے وجود حضرت اقدس کے ان الفاظ کے مطابق ہونے چاہئیں کہ وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کے چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے۔اپنے میں وہ روشنی پیدا کریں جو پھیلے اور دنیا کو منور کرے وہ اعلیٰ اخلاق پیدا کریں جو دنیا کے