خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 744 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 744

خطابات مریم 744 پیغامات لئے بطور نمونہ ہو۔آپ کا عمل قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق ہو آپ کے قول اور فعل میں کوئی تضاد نہ ہو۔آپ کی زندگیاں نمونہ ہوں اس دعوئی اور تعلیم کا جو آپ دوسروں کو دیتی ہیں اگر آپ تعلیم اور دے رہی ہوں گی اور خود آپ کا اس پر عمل نہ ہوگا تو کوئی آپ کی طرف متوجہ نہ ہوگا۔بہت سی بہنیں جب باہر کسی ملک میں جاتی ہیں تو وہاں کی ظاہری چکا چوند سے متاثر ہو کر پردہ اُتار دیتی ہیں۔بچوں کی دینی تعلیم اور اپنی زبان سکھانے سے غافل ہو جاتی ہیں اور اس دجالی تہذیب کو اختیار کر لیتی ہیں جس کو دور کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود آئے تھے۔مذہب کی اصل غرض اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق قائم ہونا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔انتہائی غرض اس زندگی کی خدا تعالیٰ سے وہ سچا اور یقینی پیوند حاصل کرنا ہے جو 66 تعلقات نفسانیہ سے چھڑا کر نجات کے سرچشمہ تک پہنچاتا ہے۔پس میری پیاری بہنو! اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا پیوند لگاؤ۔آپ نے دیکھا ہے کہ درخت کو پیوند جب لگاتے ہیں تو اس درخت کے ساتھ پودے کو باندھ دیتے ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ کے ساتھ پیوند ہونے کا مطلب ہے کہ اس کی رضا پر سب کچھ قربان کر دو اور وہی کرو جو اس نے کیا ہے اس کی محبت سب محبتوں سے بالا۔اس کا حکم سب سے زیادہ قابل قبول ہو۔قرآن پڑھیں ترجمہ سیکھیں اور غور کریں کہ اللہ تعالیٰ کس بات کے کرنے کا حکم دیتا ہے اور کس بات کے کرنے سے منع فرماتا ہے۔جن سے منع فرماتا ہے ان سے اس طرح دور رہیں جس طرح سانپ اور درندے سے دور رہتے ہیں اور جن کا حکم دیتا ہے ان پر عمل کرنے میں ہر ایک کوشش کرے کہ میں سب سے پہلی بنوں۔روزانہ جائزہ لیتی رہیں کہ کیا ہمارا دن اس تعلیم کے مطابق گزرا ہے۔اگر نہیں تو کوشش کریں اپنے میں تبدیلی پیدا کرنے کی اور دعا کریں سچے دل سے کہ وہ تبدیلی آپ میں پیدا ہو۔اللہ تعالیٰ وہاں کی جماعت کو بہت ترقی دے اور وہاں کے رہنے والوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔آمین۔والسلام خاکسار۔مریم صدیقہ۔صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ