خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 741 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 741

خطابات مریم 741 طرح طرح کی باتیں تمہیں سننی پڑیں گی اور ہر یک جو تمہیں زبان یا ہاتھ سے دکھ دے گا وہ خیال کرے گا کہ اسلام کی حمایت کر رہا ہے اور کچھ آسمانی ابتلا بھی تم پر آئیں گے تاتم ہر طرح سے آزمائے جاؤ“۔پھر حضور فرماتے ہیں :۔پیغامات (روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 547,546) ہم کیونکر خدا تعالیٰ کو راضی کریں اور کیونکر وہ ہمارے ساتھ ہو اس کا اُس نے بار بار مجھے یہی جواب دیا کہ تقویٰ سے۔سواے میرے پیارے بھائیو کوشش کرو تا متقی بن جاؤ۔بغیر عمل کے سب باتیں بیچ ہیں اور بغیر اخلاص کے کوئی عمل مقبول نہیں۔سو تقویٰ یہی ہے کہ ان تمام نقصانوں سے بیچ کر خدا تعالیٰ کی طرف قدم اُٹھاؤ اور پر ہیز گاری کی باریک راہوں کی رعایت رکھو اور سچ مچ دلوں کے حلیم اور سلیم اور غریب بن جاؤ“۔(روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 547) پھر بعد اس کے کوشش کرو اور نیز خدا تعالیٰ سے قوت اور ہمت مانگو کہ تمہارے دلوں کے پاک ارادے اور پاک خیالات اور پاک جذبات اور پاک خواہشیں تمہارے اعضاء اور تمہارے تمام قومی کے ذریعہ سے ظہور پذیر اور تکمیل پذیر ہوں تا تمہاری نیکیاں کمال تک پہنچیں“۔(روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 548) اسی مضمون کو بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔”خدا بڑی دولت ہے اس کے پانے کیلئے مصیبتوں کیلئے تیار ہو جاؤ۔وہ بڑی مراد ہے۔اس کے حاصل کرنے کیلئے جانوں کو فدا کرو۔عزیز و! خدا تعالیٰ کے حکموں کو بے قدری سے نہ دیکھو موجودہ فلسفہ کی زہر تم پر اثر نہ کرے ایک بچے کی طرح بن کر اس کے حکموں کے نیچے چلو، نماز پڑھو، نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی کنجی ہے“۔(روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 549)