خطابات مریم (جلد دوم) — Page 731
خطابات مریم 731 پیغامات 6۔کسی کام کو کسی ذمہ داری کو غیر اہم نہیں سمجھنا چاہئے۔7۔محنت ا محنت اور صحیح محنت کی عادت ڈالیں۔بغیر محنت کے آپ کبھی نہیں کر سکتیں خواہ امتحان پاس کرنا ہو یا کوئی بھی قومی ذمہ داری ہو۔ابھی تو آپ کی حالت کلیوں کی ہے۔جب پھول بن کر کھلیں گی تو ہم امید رکھتی ہیں کہ آپ کی خوشبو ، اعلیٰ کردار، اعلیٰ اخلاق ، اعلیٰ اوصاف اور آپ کی خوبیوں اور حسن سیرت سے گلشن احمدیت مہک اُٹھے گا۔خدا کرے آپ کی عہدہ داران کو آپ کی صحیح تربیت کرنے کی توفیق ملے اور آپ کو ان پر عمل کرنے کی۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ