خطابات مریم (جلد دوم) — Page 727
خطابات مریم 727 پیغامات P پیدا کریں۔خدا تعالیٰ کے احکام پر چلنے کا شوق پیدا کر یں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلام حضرت مسیح موعود سے محبت پیدا کریں دین سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کا شوق پیدا کریں۔اگر آپ ایک نسل کو مذہب کی سچی شیدائی بنا لیتی ہیں تو یہ اتنا بڑا کارنامہ ہے کہ تاریخ احمدیت میں آپ کے نام سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ