خطابات مریم (جلد دوم) — Page 726
خطابات مریم 726 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ناروے 1985ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ۔ناروے میری پیاری بہنو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه 23 فروری کو آپ کا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو بابرکت کرے اور اس کے مقصد کو پورا کرے۔جلسوں کا مطلب صرف یہ نہیں ہوتا کہ آپ تقریریں سن لیں جو تقریر میں کر دیں ان کی تعریف کر دیں اور جلسوں میں شامل ہو کر سمجھیں بہت بڑا کام کرلیا ہے۔اس ملک میں آپ سب خلیفتہ المسیح کی نمائندہ ہیں اور آپ کا مقصد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کو پیش کرتے ہوئے اپنے قول و عمل سے دنیا پر ثابت کرنا کہ اسلام زندہ مذہب ہے۔اس کے لئے خود آپ کو ہر وقت اپنے نفس کا جائزہ لینا ہوگا کہ میر اعمل دعوے کے مطابق ہے یا نہیں۔میں قرآن مجید کے ایک ایک قول پر عمل کرتی ہوں یا نہیں۔اگر خود آپ کا عمل قرآن مجید کی تعلیم پر نہیں اگر آپ اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہیں تو آپ کے قول و فعل میں تضاد واقع ہو جاتا ہے اور جب کسی قوم کے عمل وفعل میں تضاد ہو تو وہ کامیاب نہیں ہوا کرتی۔آپس میں اتحاد ر ہے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ایک دوسرے کی غلطیوں سے چشم پوشی کرتے ہوئے ایک ساتھ بڑھنے کی کوشش کریں۔بچوں کی تربیت کی طرف خصوصی توجہ دیں اپنے بچوں کے ہاتھ میں اگلی نسل کی باگ ڈور ہو گی اگر آپ کی نئی نسل دین سے ناواقف ہوئی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین کی محبت اور آپ کے لئے غیرت دلوں میں نہ ہوئی تو وہ دین سے بہت دور جا پڑیں گے۔پس میری بہنو! بچوں کے دلوں میں دین کے لئے محبت پیدا کریں۔دین کے لئے غیرت