خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 724 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 724

خطابات مریم 724 پیغامات مال ہے تو وہ اللہ کی راہ میں خرچ کریں اولاد ہے تو اس کی اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے اصولوں پر تربیت کریں کہ وہ بڑے ہو کے اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کریں اور اس کے دین کے جھنڈے کو بلند کرنے والے ہوں۔پس میری بہنو! جو اماء اللہ ہونے کا دعویٰ رکھتی ہیں اپنے کو اس کا حقدار ثابت کریں اور اپنی اولاد کی تربیت کی طرف بہت توجہ کریں تا وہ آئندہ آنے والی ذمہ داریوں کو آپ سے بھی بڑھ کر اُٹھا سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ