خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 49 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 49

خطابات مریم 49 تحریرات 2- جلسہ گاہ میں جب تقریریں ہو رہی ہوں تو ہر عورت عزم کر کے آئے کہ باتیں نہیں کریں گی۔کسی سے ملنے کے لئے نہیں اُٹھیں گی۔قطاروں میں چلیں گی۔جہاں جگہ مل جائے گی بیٹھ جائیں گی کارکنات کے ساتھ سخت کلامی نہیں کریں گی۔بچوں کو اپنے پاس بٹھا ئیں گی۔اگر راستہ رکا ہوا ہے تو انتظار کریں گی دھکے دے کر نہیں آگے جائیں گی۔3- صفائی کا بہت خیال رکھیں۔راستوں میں غلاظت نہ پھیلا ئیں ہر عورت سے درخواست ہے کہ وہ پلاسٹک کی تھیلی اپنے ساتھ لائے۔دوران جلسہ کچھ کھا نا ہوتو چھلکے وغیرہ تھیلی میں ڈال کر کوڑے کے ڈرم جو لگوائے جائیں ان میں ڈال دے۔بچوں کو کسیر پر پاخانہ نہ کروائیں۔آنے والوں کے پاؤں گندے ہو جاتے ہیں۔بیت الخلاء کو بھی صاف رکھیں۔بچوں کے لئے پلاسٹک کی جانگیہ ساتھ لائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صفائی پر بہت زور دیا ہے خود صاف رہیں جگہ کو صاف رکھیں قیام گاہ اور جلسہ گاہ کہیں بھی آپ کی وجہ سے گندگی نہ پھیلے نہ راستوں میں۔اپنے بچوں کی حفاظت کریں۔چھوٹے بچوں کے گلوں یا جیبوں میں نام، پتہ لکھ کر ڈال دیں۔4۔جو عورتیں زنانہ انتظام میں قیام گاہوں میں ٹھہرتی ہیں وہ اپنا سامان الگ باندھ کر رکھیں۔ان کے جب رشتے دار ملنے آتے ہیں تو بہت دقت کا سا منا ہوتا ہے۔5۔غرض چھوٹی چھوٹی تکلیفوں کی وجہ سے اگر وہ آپ کو پہنچیں تو ان برکتوں کو ضائع نہ کریں جو جلسہ میں شمولیت کرنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے رکھی ہیں۔اصل مقصد جلسہ سننا اور عمل کرنا ہے۔اس لئے بے وجہ وقت ضائع نہ کریں۔ملاقاتیں گھروں میں جا کر کریں۔راستوں میں مصافحے نہ کریں۔جلسہ گاہ کا نظام درہم برہم کر کے سٹیج پر بڑھ کر مصافحہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ابھی سے دعاؤں میں لگ جائیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو عمل کرنے کی توفیق دے اور عہدیداران لجنہ ان ہدایات کو زیادہ سے زیادہ مستورات تک پہنچانے کی کوشش کریں۔خصوصاً دیہات کی جماعت کے مربیان صدروں اور امراء سے بھی میری درخواست ہے کہ جمعہ کے دن یہ ہدایات مستورات کے کانوں تک پہنچا دیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو جلسہ سالانہ کی برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (روز نامہ الفضل 21 دسمبر 1983ء)