خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 710 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 710

خطابات مریم 710 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ناروے 1984ء ممبرات لجنہ اماءاللہ ناروے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اللہ تعالیٰ آپ کے اجتماع کو مبارک کرے اور اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شمولیت کر رہی ہوں۔ناروے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمد یہ جماعت بھی قائم ہو چکی ہے اور لجنہ بھی قائم ہے۔بے شک آپ وہاں کی آبادی کے لحاظ سے آٹے میں نمک کے برابر ہیں اتنے تھوڑے نمک کے کہ ابھی اس کے ذائقہ کا علم بھی نہیں مگر اس سے ڈرنا نہیں چاہئے اور اب لوگوں کی نقل بالکل نہیں کرنی چاہئے کیونکہ صداقت آپ کے پاس ہے اور اسلام کا غلبہ مہدی علیہ السلام کے زمانہ کے ساتھ مقدر ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مہدی علیہ السلام کو بشارت دی تھی کہ آج سے تیسری صدی ختم نہیں ہو گی کہ ساری دنیا اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی۔یہ تو ہو کر رہنا ہے ہم نے تو اپنا جائزہ لینا ہے کہ غلبہ اسلام کی کوششوں میں ہمارا کیا حصہ ہے۔آپ اس ملک میں رہتے ہوئے احمدیت جو حقیقی اسلام ہے کی نمائندہ ہیں اگر آپ سے کوئی اخلاقی غلطی ہوئی تو آپ اسلام کے نام پر دھبہ لگانے والی ہوں گی۔پس اگر آپ چاہتی ہیں کہ غلبہ اسلام کی جد و جہد میں آپ کا نمایاں حصہ ہوں تو آپ کا نمونہ قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق ہو۔قرآن مجید کے کسی حکم کی نافرمانی کرنے والی نہ ہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی ارشاد کی نافرمانی نہ ہو اور اپنے عہد بیعت کے پورا کرنے والی ہوں جو جماعت احمدیہ میں داخل ہوتے وقت کیا تھا کہ ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کریں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں میں برکت ڈالے اور ناروے میں جلد سے جلد اسلام پھیلے عیسائیت سے بے زار ہو کر اسلام کے جھنڈے تلے سکون پائیں۔نئے آنے والوں کی تربیت کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔دین کا علم سیکھیں۔آپ کا