خطابات مریم (جلد دوم) — Page 707
خطابات مریم 707 پیغامات یب کرے۔زیادہ سے زیادہ لوگ اسلام میں داخل ہوں حضرت مسیح موعود کو مانیں جن کی بعثت کی غرض ہی یہ تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کو دنیا میں پھیلائیں۔آپ کا فرض ہے کہ بچوں کی تربیت کریں کہ وہ دین کو سیکھ رہے ہیں نماز کا پابند بنائیں۔دین کے لئے غیرت کا جذبہ پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ کی محبت۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ان کے دلوں میں پیدا کریں۔دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا جذبہ پیدا کریں تا آپ کی اگلی نسل آپ سے زیادہ کام کرنے والی اور قربانی دینے والی ہو۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یادرکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ