خطابات مریم (جلد دوم) — Page 706
خطابات مریم 706 پیغام برائے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ گیمبیا 1984ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پیاری بہنوممبرات لجنہ اماءاللہ گیمبیا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه پیغامات آپ کا سالانہ جلسہ 22 اپریل 1984ء کو منعقد ہو رہا ہے اور اس مختصر پیغام کے ذریعہ میں آپ کے جلسہ میں شرکت کر رہی ہوں۔سالانہ جلسہ کی بنیا د حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رکھی تھی۔آج آپ کا جلسہ بھی اس جلسہ کی کڑی ہے اس کے بہت مقاصد تھے احمدی سال میں ایک مرتبہ مرکز میں جمع ہوں ان میں اخوت اور محبت کا جذبہ پیدا ہو ایک دوسرے سے واقفیت ہو۔مل کر آئندہ ترقی کے پروگرام طے کریں۔آج آپ کی تعداد کم ہے مگر جلد وہ دن آنے والا ہے کہ ان وعدوں کے مطابق اور ان بشارتوں کے مطابق جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کئے سارا گیمبیا اسلام کی طرف رجوع کرے گا اور جس طرح آج ربوہ میں سارے پاکستان سے احمدی جمع ہوتے ہیں اسی طرح سارے گیمبیا کے احمدی ایک جگہ جمع ہو کر آئیں گے۔آپ نے نئے آنے والے دوسرے احمدیوں کی تربیت کے لئے ابھی سے خود کو تیار کرنا ہے۔دوسروں کی تربیت اور تعلیم کے لئے ضروری ہے کہ پہلے آپ خود دین سیکھیں پوری واقفیت دین سے ہو اور احکام اسلام پر عمل بھی ہو۔اگر عمل نہیں آپ کا نمونہ اس تعلیم کے مطابق جس کی تبلیغ آپ کر رہی ہیں نہیں تو آپ کی زبان میں اثر نہیں ہوگا۔آپ کے قول اور فعل میں تضاد ہو گا اور کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ کسی قسم کا تضاد آپ کے قول اور فعل میں نہ پایا جائے۔جس صداقت کو آپ نے مانا ہے اس کی اشاعت میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے آپ میں سے ہر ایک داعی الی اللہ بنے۔یہ دنیا چند روزہ ہے اس کے حصول کے لئے ہم میں سے ہر ایک پریشان رہتا ہے لیکن اعلیٰ ترین مقصد کہ اپنے رب سے زندہ تعلق پیدا ہو اس کی فکر کم کو ہی ہوتی ہے۔اس کے لئے جہاں کوشش کرنی چاہئے وہاں بہت دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری زندگی میں احمدیت کو فتح