خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 705 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 705

خطابات مریم 705 پیغام برائے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ ناروے 1984ء ممبرات لجنہ اماءاللہ ناروے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه پیغامات آپ کا سالانہ جلسہ 8 اپریل کو ہو رہا ہے۔اس مختصر پیغام کے ذریعہ اس میں شرکت کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے جلسے کو بہت بہت مبارک کرے اور آپ کا یہ چھوٹا جلسہ سالانہ ان اغراض کو پورا کرنے والا ہو۔جن اغراض کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جلسہ سالانہ کی بنیا درکھی تھی اللہ تعالیٰ آپ سب میں اخوت اور محبت اور ایک دوسرے کے لئے قربانی کا جذ بہ پیدا کرے اور آپ کا نمونہ اتنا اچھا ہو، قرآن مجید کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان کردہ تعلیم کے مطابق کہ خود بخود اسے دیکھ کر لوگوں کے دل کھینچیں اور وہ آپ کے متعلق تحقیق کرنے پر آمادہ ہوں۔آپ کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہونا چاہئے۔اس ملک میں رہتے ہوئے آپ نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے کردار اور اخلاق کی حفاظت کرنی ہے یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے ان کو صاف سچے کھرے مسلمان بنانا ہے۔ان دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کرنی ہے۔محبت کے بغیر وہ اطاعت نہیں کر سکتے اور پھر خود عمل کر کے ان سے عمل کروانا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔ایک نسل کی بقاء کا انحصار خود آپ کے عمل اور کردار پر ہے سب بہنوں کو محبت بھرا سلام مجھے بھی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام صدر لجنه مرکزیہ خاکسار مریم صدیقہ 26-3-84