خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 47 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 47

خطابات مریم 47 تحریرات کا خیال رکھتے تھے۔کبھی اسے دودھ پلوانے کا انتظام ہے تو کبھی سویا بین کھلوا ر ہے ہیں غرض کہ ہر بچہ کی صحت کا خیال فرماتے اس کے مزاج اور ضرورت کے مطابق۔پیارے بچو! آج وہ پاک وجود ہم سے رخصت ہو چکا ہے لیکن جو عظیم سبق انہوں نے آپ کو دیئے ان کو یا درکھنا آپ کا کام ہے اور ان کا خلاصہ یہ ہے کہ :۔اپنی پڑھائی کی طرف بہت توجہ دیں وقت نہ ضائع کریں اعلیٰ نتائج دکھا ئیں اور پھر اپنے نتیجہ سے حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کو اطلاع دیں۔اپنی تنظیم میں رہتے ہوئے جماعت کے کاموں میں بچپن سے ہی بشاشت سے حصہ لیں مالی قربانی حتی المقدور دیں۔وقف جدید دفتر اطفال میں شرکت کریں۔کوئی بچہ ایسا نہ رہے جس نے اس میں حصہ نہ لیا ہو۔لڑائی جھگڑے سے دور رہیں آپ نے ہر ایک سے محبت کرنی ہے کسی سے لڑنا نہیں نفرت نہیں کرنی کسی کو بُرا نہیں سمجھنا ہے نہ بُرا کہنا ہے مظلوم کی حمایت کریں۔ہر ضرورت مند کی حمایت کے لیے آگے آئیں۔ان کے بوجھ خود اٹھا ئیں۔خواہ وہ کوئی ہو۔ہمت بلند کریں۔بڑے سے بڑے خطرہ کے وقت بھی اسی طرح مسکراہٹیں بکھیر تے رہیں جس طرح حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے بکھیریں۔یہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ سب ترقیاں اور برکتیں خلافت کے ساتھ وابستہ ہیں اس لیے خلیفہ وقت کی ہمیشہ اطاعت کرو اور اپنی اپنی عمر کے مطابق خلیفہ وقت کے احکام کی تعمیل میں پوری محنت سے کام لو اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا کرے۔☆۔☆ (ماہنامہ تشحید الاذہان مئی 1983ء)