خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 46 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 46

خطابات مریم 46 46 تحریرات سبق دیا کہ اپنے دلوں میں ہر ایک کی محبت پیدا کرو۔دشمنی کسی سے نہیں کرنی۔حقیر کسی کو نہیں سمجھنا۔نفرت احمد یہ جماعت کے بچے کسی سے نہیں کرتے۔اسی عزم سے آگے بڑھتے جاؤ اپنے دشمنوں کے لیے بھی دعا کرو کیونکہ تم کسی کے دشمن نہیں۔یہ سبق اپنی ساری خلافت میں حضرت خلیفہ اسیح نے آپ کو دیا۔آپ نے بیرونی ممالک کے سات دورے کیے۔آپ جہاں بھی گئے آپ نے بچوں سے بہت پیار کیا ، بہت شفقت فرمائی۔ان کے ماں باپ کو ان کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دلائی۔افریقہ کے بچوں کو گودوں میں لے لے کر ان کے منہ چومے، سینہ سے لگایا۔وہ ممالک بہت پس ماندہ سمجھے جاتے ہیں گورے رنگوں والی قومیں ان کے سیاہ رنگ کی وجہ سے ان سے ذلت کا سلوک کرتی رہی ہیں۔آپ نے انسانیت زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ان مظلوموں بے کسوں کو سہارا دیا۔وہاں کے طلباء کے لیے وظائف مقرر کیے ان کی اعلیٰ تعلیم کے لیے۔مغربی افریقہ کے قریباً سب ملکوں میں سکول کھولے، یہاں سے اساتذہ پڑھانے کے لیے بھجوائے ، تا علم کی دوڑ میں وہ دنیا کے دوسرے بچوں سے پیچھے نہ رہ جائیں۔غرض آپ کا وجود جہاں ساری جماعت کے لیے ابر رحمت تھا وہاں بچوں کے لیے محبت کا ایک بحر بیکراں تھا۔آپ نے مجلس شوری میں کئی بار اعلان فرمایا اگر کوئی بچہ بھی ایسا ہے جو ذہین ہے محنتی ہے لیکن مالی استطاعت نہیں رکھتا اعلیٰ تعلیم کی میں اس کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا ذمہ دار ہوں ایک بچہ بھی جو ذہین ہو اور اچھے نتائج اس کے ہوں اس کو صرف مالی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے ہر گز محروم نہیں رکھنا۔چنانچہ سینکڑوں بچے ایسے ہیں جن کی تعلیم کی راہ نمائی بھی آپ نے فرمائی اور ان کی تعلیم کے خرچ کا انتظام بھی آپ نے فرمایا یہاں تک کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف دیئے ہیں یہ فرق بھی نہ کیا کہ یہ احمدی ہے یا نہیں۔بچوں کی صحت کی طرف بہت توجہ فرمائی۔جب آپ کا لج میں پرنسپل تھے تو کالج کے بچے ہر میدان میں آگے نکلتے تھے تعلیم الاسلام کالج کا کشتی رانی کا مقابلہ تو شہرت پا چکا تھا اور کسی کو جرات نہیں تھی کہ تعلیم الاسلام کالج کی ٹیم کو ہرا سکے۔آپ ہر حصہ لینے والے کھلاڑی کی غذا