خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 692 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 692

خطابات مریم 692 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ کینیڈا 1983ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پیاری بہنو! ممبرات لجنہ اماءاللہ کینیڈا مشرقی زون السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی صدر صاحبہ کا خط ملا جس سے معلوم ہوا کہ آپ اپنا سالانہ اجتماع منعقد کر رہی ہیں۔میری عاجزانہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بہت بابر کت کرے مفید نتائج نکالے اور آپ کے ذریعے سے وہاں جلد سے جلد احمدیت پھیلے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةً طَيِّبَةٌ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (سورة النحل: 98) ترجمہ: جو کوئی مومن ہونے کی حالت میں نیک اور مناسب حال عمل کرے گا مرد ہو کہ عورت ہم اس کو یقیناً ایک پاکیزہ زندگی عطا کریں گے اور ہم ان تمام لوگوں کو ان کے بہترین عمل کے مطابق ان کے تمام اعمال صالحہ ) کا بدلہ دیں گے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ مومنین سے مخاطب ہو کر فرماتا ہے کہ عمل کرو جو نیک ہو۔جو ضرورتِ زمانہ کے مطابق ہو یا درکھو اگر تم وہ قربانیاں دیتے رہو گے جو وقت کا تقاضا ہیں جن کی طرف امام وقت تمہیں بلا رہا ہے تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ ایسی قربانیاں دینے والا خواہ مرد ہو خواہ عورت اسے ایک پاکیزہ زندگی ملے گی ایک باعزت زندگی ملے گی۔ہر شخص کی قدرتی خواہش ہے کہ پاک زندگی عطا ہو۔جس کے نتیجہ میں اس کی پاک نسل چلے جو دنیا کی غلاظتوں سے محفوظ رہے۔لیکن اس کے لئے پہلے آپ کو قربانی دینی ہوگی اپنے جذبات کی قربانی اپنے وقت کی قربانی اپنے مال کی قربانی تا کہ اس کے نتیجہ میں روحانی لذتیں نصیب ہوں۔اس سال اپنی بہنوں سے مل کر خوشی ہوئی ہے گو وقت بہت کم تھا۔لیکن بہت سی باتوں کا اندازہ ہوا۔نقائص