خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 691 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 691

خطابات مریم 691 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ سویڈن 1983ء ممبرات لجنہ اماءاللہ سویڈن ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کا اجتماع 21 مئی کو ہو رہا ہے۔اس مختصر پیغام کے ذریعے اس میں شرکت کر رہی ہوں۔پاکستان کی رہنے والی خواتین ہوں یا یورپ اور انگلستان کی سب پر یکساں اطاعت واجب ہے۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احمدی مستورات کی ترقی کے لئے جب سے آپ خلیفہ ہوئے بہت سے پروگرام جاری کئے بہت سی ہدایات دی ہیں ، ان پر عمل کریں ، ان سے بڑھ کر کوئی پیغام میں نہیں دے سکتی۔ایک پروگرام اپنے نفس کے جہاد کا ہے تو دوسرا دین کی اشاعت کے جہاد کا ہے۔اپنے نفس کے جہاد کا پروگرام پردہ کی پابندی ہے کہ صحیح اسلامی پردہ کیا جائے۔جس میں اپنا جسم اور چہرہ غیر مردوں کی نظر سے چھپایا جائے۔دوسرا پروگرام دین کا پروگرام ہے کہ زیادہ سے زیادہ غیر مسلموں تک احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام پہنچا ئیں۔پس ان دونوں جہادوں میں ہر عورت کو پورے طور پر حصہ لینا چاہئے اور غلبہ اسلام کی شاہراہ پر آگے ہی آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ