خطابات مریم (جلد دوم) — Page 690
خطابات مریم 690 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ بانجول گیمبیا 1983ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری پیاری بہنو ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی سیکرٹری صاحبہ نے اطلاع دی ہے کہ خواتین جماعت احمدیہ کا چوتھا سالانہ جلسہ انشاء اللہ 2 اپریل کو منعقد ہو رہا ہے اور خواہش ظاہر کی ہے کہ میں اس کے لئے کوئی پیغام دوں۔ہر جگہ جہاں بھی جلسہ سالانہ ہوتا ہے وہ اس جلسہ سالانہ کی تائید میں ہوتا ہے جس کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ڈالی اور جس میں شامل ہونا محض اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب کرے اور آپ کا جلسہ بہت کامیاب ہو۔جس کے نتیجہ میں پیاسی روحیں اسلام کی طرف مائل ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوئی نئی شریعت لے کر نہیں آئے تھے آپ کے آنے کی غرض اسلام کو جو بہت بیکسی کی حالت میں تھا۔پھر اس بات پر ایمان لانا کہ خدا زندہ خدا ہے قرآن زندہ کتاب ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نبی ہیں۔آپ کی برکات زندہ ہیں اور آپ کے دامن سے وابستہ رہ کر آپ کی اطاعت کر کے ہی اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کی جاسکتی ہے۔میری بہنو اس دعوی کے ساتھ ضروری ہے کہ آپ کا عمل قرآن مجید کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کے مطابق ہوتا آپ کے عمل میں دنیا اسلام کی حسین تعلیم کی جھلک دیکھ کر اسلام کی طرف جھکے اور اس کی آغوش میں پناہ لے۔اگر قول اور فعل میں تضاد ہو تو تبلیغ کا اثر نہیں ہوگا۔آپ کی تبلیغ کا اثر بھی دوسروں پر اسی وقت ہوگا جبکہ آپ کے اخلاق اور آپ کے عمل مین قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے مطابق یہ صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے یہ غلبہ ضرور ہو گا۔انشاء اللہ لیکن بہت خوش قسمت ہم ہوں گے اگر اس میں ہماری قربانیاں اور کوشش بھی شامل ہو۔خدا کرے ایسا ہی ہو مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔خاکسار۔مریم صدیقہ۔صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ - 83-2-18