خطابات مریم (جلد دوم) — Page 689
خطابات مریم 689 خوبیاں نظر آئیں گی تب ہی وہ آپ کی طرف جھکے گی۔پیغامات دوسرے جو کام آپ کریں رپورٹ ہر ماہ با قاعدگی سے حضرت خلیفہ امسیح الرابع اور لجنہ مرکزیہ کو بھیجتی رہیں۔زبان کا اختلاف ہونے کی وجہ سے آپ کی لجنہ کا اس طرح مرکزی لجنہ سے رابطہ قائم نہیں جس طرح دنیا کی دوسری لجنات کا ہے۔تیسرے تبلیغ کے لئے اپنا علم صحیح ہونا چاہئے اگر ایک اعتراض کا آپ کو جواب نہیں آتا۔بنیادی عقائد کا علم نہیں تو آپ اعتراض کرنے والے کو صحیح جواب دے کر مطمئن نہیں کر سکیں گی۔پس ان سب باتوں کی طرف توجہ کریں اپنی قربانیوں کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے اپنی بچیوں کی تعلیم اور تربیت کی طرف بہت توجہ دیں تا ہمیشہ کے لئے آپ کے نام اور آپ کی قربانیاں زندہ رہیں۔میں آپ کو اپنی دعاؤں میں یا د رکھتی ہوں آپ مجھے اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ