خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 683 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 683

خطابات مریم 683 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ قادیان 1982ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری پیاری بچیو! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اس مختصر پیغام کے ذریعہ تمہارے اجتماع میں شامل ہورہی ہوں تم احمدی بچیاں ہو اور ناصرات الاحمد یہ ہونے کا دعوئی ہے۔خدا کرے اپنے نمونہ اپنے کردار اپنے عمل سے اپنے آپ کو ناصرات ثابت کر سکو۔بچپن کی عمر ہی سیکھنے اور تربیت اور تعلیم حاصل کرنے کی ہوتی ہے۔جو عادت بچپن میں پڑ جائے وہ واضح ہو جاتی ہے کہ عمل کا زمانہ ناصرات سے نکلنے کے بعد آئے گا ابھی تو تم نے سیکھنا ہے علم حاصل کرنا ہے اس لئے سب سے پہلی نصیحت تو یہ کرتی ہوں کہ اپنی تعلیم کی طرف توجہ دو کہ وقت پھر ہاتھ نہیں آتا۔محنت کی عادت ڈالو تعلیم سے مراد تمہارے سکولوں کی تعلیم بھی ہے اور دینی تعلیم بھی اس عمر میں جلدی یاد ہوتا ہے حافظہ اچھا ہوتا ہے کوئی بچی ایسی نہیں ہونی چاہئے جسے قرآن ناظرہ نماز با ترجمہ نہ آتی ہو اور اپنے بنیادی عقائد کا علم نہ ہو۔اپنی مذہبی کتب جتنی بھی بچوں کے لئے شائع کی گئی ہیں سب پڑھنی چاہئیں۔پھر سچائی کی عادت سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔جس پر آئندہ زندگی کی عظمت کا انحصار ہو تمہیں سچائی کی اتنی پختہ عادت ہو کہ کبھی بھی تمہارے قدم نہ ڈگمگائیں۔جھوٹ سے نفرت ہو بدعہدی سے نفرت ہو کبھی کسی کو دکھ نہ دو نہ اپنے ہاتھ سے نہ اپنی زبان سے تم سے سب کو سکھ پہنچے۔تمہاری دوستوں کو بھی والدین کو بھی ملے۔ملنے جلنے والیوں کو بھی۔ہر وقت مسکراتی رہو ہر ایک سے مسکرا کر ملو۔ان امور کی طرف توجہ کرو گی تو انشاء اللہ حقیقی طور پر ناصرات الاحمدیہ ثابت ہو گی خدا کرے اور بچپن سے ہی اپنی اچھی قسمت اپنے اعلیٰ اخلاق اور دین سیکھنے اور سکھانے اور وقت آنے پر قربانیاں دینے اور ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے دعا کرو۔بڑی خوش قسمت ہے وہ بچی جسے بچپن سے دعا کی عادت ہو اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔والسلام۔خاکسار۔مریم صدیقہ۔صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ