خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 679 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 679

خطابات مریم 679 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ بی آئی لینڈ 1982ء بسم الله الرحمن الرحيم ممبرات لجنہ اماءاللہ نبی آئی لینڈ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مکرمہ تاجہ خاں کے خط سے معلوم ہوا کہ آپ کا اجتماع گیارہ بارہ اپریل کو ہو رہا ہے۔کل 6 اپریل کی ڈاک میں یہ خط ملا ہے بظاہر امید تو نہیں کہ اجتماع تک میرا پیغام مل سکے۔بہر حال ارسال ہے اگر اجتماع ہو چکا ہو تو اجلاس میں پڑھ کر سنا دیں۔ہراحمدی خاتون اور لجنہ اماءاللہ کی ممبر پر بعض ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن کی ادائیگی کے ساتھ اس کا وجود جماعت کی ایک فرد ہونے کی حیثیت سے قائم رہتا ہے۔احمدی خواتین خواہ دنیا کے کسی ملک میں بھی ہوں ان کی ذمہ داریاں یکساں ہیں۔جماعت کے ایک فرد ہونے کی حیثیت سے جماعت کے سارے کاموں میں سرگرمی سے حصہ لینا ، اپنی اگلی نسل کی تربیت اچھی طرح کرنا، خود دین کا علم حاصل کرنا ، جماعتی تحریکات خواہ وہ مالی ہوں یا علمی ان پر عمل کرنا اور قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کرنا پھر اپنے گھروں کے ماحول کو اسلامی بنا نا قرآن کی تعلیم پر خود عمل کرنا بچیوں سے کروانا ہمارا فرض ہے۔فنجی کی بہنیں مرکز سے بہت دور ہیں مرکز میں ان کا آنا بھی دوسری خواتین کی نسبت کم ہے شاید اسی وجہ سے ابھی ان کے اندر کام کا جوش نہیں پایا جاتا جو دوسرے ممالک کی خواتین میں ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے غلبہ اسلام کے جو وعدے کئے ہیں وہ انشاءاللہ بہت جلد پورے ہونگے اس کے آثار نظر آ رہے ہیں۔پس کوشش کریں کہ قربانی کا اعلیٰ معیار آپ پیش کر سکیں۔قرآن پڑھیں ترجمہ سیکھیں دین کا علم حاصل کریں تا احمدیت میں نئی شامل ہونے والیوں کو آپ تعلیم دے سکیں۔صحیح نمونہ پیش کر سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔میں آپ سب کے لئے دعا کرتی ہوں آپ مجھے اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔مریم صدیقہ۔صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ