خطابات مریم (جلد دوم) — Page 678
خطابات مریم 678 پیغامات سے جلسہ سالانہ پر وفود آنے شروع ہوئے جن کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔اب تک جہاں مجھے یاد ہے گیمبیا سے کوئی خاتون جلسہ پر نہیں آئی میری خواہش ہے کہ اس سال ایک یا دو خواتین آئیں جب وہ واپس جا کر یہاں کے چشم دید واقعات سنائیں گی تو باقی خواتین میں بھی یہ جذبہ پیدا ہو گا۔اللہ تعالیٰ سب کا حافظ و ناصر رہے۔آپ کو زیادہ سے زیادہ محنت اور قربانیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا آنے والی نسلیں آپ کا نام فخر سے لے سکیں۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ